پاکستان
Time 22 نومبر ، 2018

'کیا میں آپ کا ہاتھ پکڑسکتی ہوں؟' ملائیشین خاتون اول بھی عمران خان کی مداح نکلیں

 ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد (دائیں)، وزیراعظم عمران خان (درمیان) اور ملائیشین خاتون اول سیتی حسما محمد علی (بائیں) تصویر کے لیے پوز دیتے ہوئے—۔ویڈیو اسکرین گریب

وزیراعظم عمران خان کے چاہنے والے پاکستان سمیت پوری دنیا میں موجود ہیں، لیکن ملائیشیا کی خاتون اول بھی ان کی مداح ہیں، یہ شاید کسی کو معلوم نہیں تھا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا، جس کے دوران ان کی وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر ایک فوٹو سیشن کے دوران ملائیشین خاتون اول سیتی حسما محمد علی، عمران خان کی طرف مڑیں اور اچانک سوال کیا، 'کیا میں آپ کا ہاتھ پکڑ سکتی ہوں؟'

جس پر وزیراعظم عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، 'کیوں نہیں۔'

اس موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اور وہاں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔

تصویر کھینچے جانے کے موقع پر ملائیشین خاتون اول کی خوشی دیکھنے کے قابل تھی۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے اور لوگوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔











وزیراعظم عمران خان جب ملائیشیا کے سرکاری دورے کے سلسلے میں کوالا لمپور ایئرپورٹ اترے تھے، تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔


کوالالمپور میں ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات سے قبل انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ملاقات کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں نے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا اور دو طرفہ تعلقات میں اضافے کے لیے ہر سطح پر روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔


پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ویزوں کے جزوی خاتمےکا معاہدہ بھی ہوا جس سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی۔

دوسری جانب عمران خان نے مہاتیر محمد کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی، جو انہوں نے قبول کرلی۔

دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے بادشاہ نزرین معیزالدین شاہ سے بھی ملاقات کی۔



مزید خبریں :