دنیا
05 فروری ، 2012

ایران پر حملے کیلئے زمین دینے والے ملک پر حملہ کرینگے، ایرانی کمانڈر

ایران پر حملے کیلئے زمین دینے والے ملک پر حملہ کرینگے، ایرانی کمانڈر

تہران … سینئر ایرانی کمانڈر نے کہا ہے کہ اگرکسی ملک نے ایران پر حملے کیلئے دشمن کو اپنی سرزمین فراہم کی تو اس پرحملہ کریں گے۔ ایرانی سرکاری نیوز یجنسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے نائب سربراہ حسین سلامی نے جنوبی ایران میں جاری 2 روزہ فوجی مشقوں کے دوران کہا ہے کہ دشمن کی جانب سے ایران پر حملے کیلئے جس ملک کی سرزمین استعمال کی جائے گی اس ملک پر حملہ کریں گے، جوہری مسئلے پر تہران اور مغربی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر ایران فوجی طاقت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ امریکا اور اسرائیل نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ خارج از امکان نہیں ہے۔ دوسری جانب ایران نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی حملے کا بھر پور جواب دیا جائے گا جو دردناک ہو گا اور دھمکی دی ہے کہ خلیج میں موجود امریکی اور اسرائیلی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

مزید خبریں :