ایمن اور منیب کی 'طویل ترین شادی' پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

ایمن اور منیب اپنی رسم حنا کے موقع پر—.فوٹو/ بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی اداکار منیب بٹ اور ایمن خان کی شادی کی تقاریب کا سلسلہ گذشتہ ماہ کے آخر سے شروع ہوا، جو اب تک جاری ہے اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر پر صارفین کے دلچسپ تبصروں کا بھی تانتا بندھا ہوا ہے۔

شادی کی تقاریب کا آغاز گزشتہ ماہ 24 اکتوبر کو ڈھولکی سے ہوا، جو ایمن خان کے گھر طے پائی تھی۔ اُس وقت دلہا منیب بٹ چونکہ شوٹنگ کے سلسلے میں ملک سے باہر تھے، لہذا مداحوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا تھا کہ دلہن ایمن کیسے اکیلے ڈھولکی منا رہی ہیں۔

View this post on Instagram

Just a moment full of emotions ️

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official) on


اس کے بعد ایمن خان کی جڑواں بہن اور اداکارہ منال خان نے دوستوں کے ہمراہ برائیڈل شاور کا اہتمام کیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔

اسی دوران ایمن خان کی سالگرہ بھی منائی گئی، اس موقع پر اداکارہ نے واضح کیا کہ یہ ان کی نئی زندگی کی شروعات ہے۔

اس کے بعد ایمن اور منیب کا نکاح ہوا، جہاں دونوں کی جوڑی انتہائی خوبصورت دکھائی دی اور مداحوں سے خوب داد سمیٹی گئی۔

View this post on Instagram

#wifey

A post shared by Muneeb Butt (@muneeb_butt) on


لیکن شادی کی تقاریب کا سلسلہ یہاں تھما نہیں بلکہ نکاح کے بعد منیب بٹ کی ابٹن کی رسم علیحدہ سے ادا کی گئی اور پھر شوبز ستاروں کے ساتھ ایک فلمی پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

View this post on Instagram

Lollywood party #letsbefilmy

A post shared by Aiman and Minal. (@aiman_minal_lovers) on


بعدازاں ایمن خان کی بھی رسم اُبٹن علیحدہ سے منائی گئی اور پھر بعد میں دونوں کی مشترکہ رسمِ حنا کی تقریب یعنی مہندی منعقد ہوئی، تاہم اب بھی رخصتی باقی ہے۔   

دونوں کی اس طویل شادی پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

سارہ خان نامی صارف لکھتی ہیں کہ ایمن اور منیب کی شادی نے شاہی شادی اور دیپ ویر کی شادی کو بھی پیچھے چھوڑدیا۔









زنیرہ ضیاء نامی صارف نے شادی پر بے جا اسراف کرنے پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’چیف جسٹس صاحب سے درخواست ہے پلیز اس شادی پر ازخود نوٹس لیں اور ان کے پاس موجود فضول پیسوں کو ڈیم فنڈ میں دینے کاحکم دیں‘۔ 

زوہیب نامی صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ’یہ دنیا ختم ہوجائے گی لیکن ان دونوں کی شادی نہیں‘۔ 












سیدہ آمنہ نے مزاحیہ میم پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’اتنے دنوں میں پورے پاکستان کی شادی نمٹ جانی تھی‘۔ 















ہانیہ خان نے شادی کی تقاریب مکمل ہونے سے متعلق سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ’کوئی بتائے گا کہ یہ شادی اب کہاں تک ہے‘۔ 



مزید خبریں :