پاکستان
Time 03 دسمبر ، 2018

چین کا پاکستان کی جانب سے سکھ یاتریوں کیلئے کرتارپور راہداری بنانے کا خیرمقدم

پاک بھارت مضبوط روابط اور مذاکرات کیلئے مخلصانہ امید رکھتے ہیں، چینی وزرات خارجہ — فوٹو:فائل 

بیجنگ: چین نے پاکستان کی جانب سے سکھ یاتریوں کیلئے کرتارپور راہدری بنانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ 

چینی وزرات خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت دونوں جنوبی ایشیا کے اہم ممالک ہیں اور ہم دونوں ممالک کے درمیان مثبت رابطے سے خوش ہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت مستحکم تعلقات علاقائی اور بین الاقوامی امن و ترقی کیلئے ضروری ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مضبوط روابط اور مذاکرات کیلئے مخلصانہ امید رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد 28 نومبر کو رکھا گیا ہے اور اس تقریب میں وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بھارتی سیاستدانوں سمیت صحافیوں نے شرکت کی تھی۔ 

پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری کھولنے اور سنگ بنیاد رکھنے کے باوجود بھارتی حکومت نے غیر ذمہ دارانہ رویہ رکھا ہوا ہے جب کہ بھارتی میڈیا مسلسل پاکستان کیخلاف پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔

مزید خبریں :