پاکستان
04 اگست ، 2012

قانون سازی کے اختیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،،حکمراں اتحادکا فیصلہ

قانون سازی کے اختیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،،حکمراں اتحادکا فیصلہ

اسلام آباد…صدر اور وزیراعظم کی زیرصدارت ایوان صدر میں جمعہ کی شب ہونے والے اتحادی جماعتوں کے ایک اہم اجلاس میں اس بات پر اتفاق رائے کیا گیا کہ پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار کو بالادست رکھا جائے گا، اورپارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیارپرکوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا،اس موقع پر اتحادیوں نے اس عزم کا بھی کھل کر اظہار کیا کہ پارلیمنٹ کے اختیارکیلیے کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑی تو کریں گے،اتحادی حکمرانوں کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت قانون سازی کا اختیارصرف منتخب نمایندوں کو حاصل ہے ،ادھر صدارتی ترجمان نے اس اہم اجلا س کے حوالے سے ذرائع کو بتایا کہ موجودہ حالات میں زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے ،اورملک کو درپیش موجودہ چیلنجوں سے متحد ہوکراورپوری قوت کیساتھ نمٹا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہکراچی میں بھتہ خوری روکنے کیلیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے ،جرائم پیشہ عناصر اورشدت پسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،بعد ازاں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے توانائی کی صورت حال پر اجلاس کو بریفنگ دی ۔

مزید خبریں :