پاکستان
04 اگست ، 2012

لاہور: موسلا دھار بارش، 60 سے زائد فیڈر ٹرپ، کئی علاقوں کی بجلی معطل

لاہور: موسلا دھار بارش، 60 سے زائد فیڈر ٹرپ، کئی علاقوں کی بجلی معطل

لاہور … لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث شہر کے 60 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے جس کے بعد شہر کے کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ لیسکو ذرائع کے مطابق موسلا دھار بارش کے باعث 60 سے زائد فیڈر ٹرپ کرنے سے شہر کے کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ لیسکو ذرائع کے مطابق فیڈر ٹرپ ہونے سے نسبت روڈ، ہال روڈ، گوال منڈی، بھاٹی کے علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ لوہاری، میو اسپتال روڈ، ڈیوس روڈ، گڑھی شاہ میں بھی بجلی بند ہے۔ لیسکو کا کہنا ہے کہ فنی خرابی کے باعث ایمپریس روڈ، اچھرہ، شاہ جمال، اسلامیہ پارک، سمن آباد کو بھی بجلی کی فراہمی میں تعطل ہے جبکہ باٹا پور، دھرم پورہ، آوٴٹ فال روڈ، کرشن نگر اور مزنگ کے علاقوں میں بھی بجلی بند ہے۔

مزید خبریں :