دنیا
04 اگست ، 2012

فوجی بغاوت کی سازش، 40 ترک جنرلز اور ایڈمرلز کو جبری ریٹائرڈ کرنیکا حکم

فوجی بغاوت کی سازش، 40 ترک جنرلز اور ایڈمرلز کو جبری ریٹائرڈ کرنیکا حکم

انقرہ … ترکی میں فوجی بغاوت کی سازش کے الزام میں کئی جنرلز اور ایڈمرلز کو جبری ریٹائرڈ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق فوجی بغاوت کے الزام میں 40 جنرلز اور ایڈمرلز زیر حراست ہیں ، جن کو جبری ریٹائرڈ کرنے کے فیصلے کی منظوری ترک صدر عبداللہ گل نے دی۔ فوجی حکام کے مطابق ترقی کے اعلیٰ فوجی حکام کا اجلاس بدھ کو ہوا تھا جس میں آرمڈ فورسز میں پروموشن اور جنرلز کو فارغ کرنے پر غور کیا گیا تھا جس کے بعد آج ترک صدر عبداللہ گل نے جنرلز اور ایڈمرلز کو ریٹائرڈ کرنے کے فیصلے کی منظوری دی ۔

مزید خبریں :