2018 میں ہالی وڈ اور بالی وڈ کے بجائے پاکستانی فلموں کا راج رہا، نبیل قریشی

پاکستانی فلم ساز و ہدایتکار نبیل قریشی—.فوٹو/ بشکریہ انسٹاگرام

کراچی: فلمساز و ہدایت کار نبیل قریشی نے سال 2018 کو پاکستانی فلموں کے لیے زبردست قرار دے دیا ہے۔

نبیل قریشی نے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ ’سال 2018 پاکستانی فلموں کے لیے  شاندار رہا اور اس سال سینما نے ہالی وڈ اور بالی وڈ فلموں کے بجائے پاکستانی فلموں سے کمائی کی جو کہ بڑی کامیابی ہے‘۔

آخر میں نبیل قریشی نے  امید ظاہر کی کہ 2019 بھی پاکستانی فلموں کے لیے زبردست رہے گا۔   

واضح رہے کہ گزشتہ برس سینما گھروں میں پاکستانی فلموں نے راج کیا جن میں فلم ’دی ڈونکی کنگ‘، ’طیفا ان ٹربل‘، ’لوڈ ویڈنگ‘، ’پرواز ہے جنون‘، اور ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ شامل ہیں۔

جیو فلمز کے بینر تلے بننے والی اینیمیٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ کو سرچ انجن گوگل نے بھی 2018 میں پاکستان کی مقبول ترین فلم قرار دیا ہے۔  

'دی ڈونکی کنگ 'کے علاوہ گوگل پر کوئی بھی پاکستان فلم ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بنا سکی تھی۔

مزید خبریں :