پاکستان
04 اگست ، 2012

نیٹو سپلائی کی بحالی اور ڈرون حملے، سنی اتحاد کونسل کا ٹرین مارچ کا اعلان

نیٹو سپلائی کی بحالی اور ڈرون حملے، سنی اتحاد کونسل کا ٹرین مارچ کا اعلان

لاہور … نیٹو سپلائی کی بحالی اور ڈرون حملوں کے خلاف سنی اتحاد کونسل کی جانب سے رمضان المبارک کے بعد کراچی سے اسلام آباد تک ٹرین مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان لاہور میں سنی اتحاد کونسل کی جماعتوں کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ اگلے انتخابات میں سنی اتحاد کونسل ایسی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد کرے گی جو نظام مصطفی کے نفاذ اور کرپشن کے خاتمے کی یقین دہانی کروائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 10 اگست کو برما کے مسلمانوں پر ہونے والے ظم و بربریت کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ صاحبزادہ فضل کریم نے مطالبہ کیا کہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر کمی کی جائے گا۔

مزید خبریں :