پاکستان
05 اگست ، 2012

کراچی میں بجلی کابحران مزید شدت اختیارکرگیا

کراچی میں بجلی کابحران مزید شدت اختیارکرگیا

کراچی…کراچی میں بجلی کابحران مزید شدت اختیارکرگیا ہے اورکراچی کے اکثرعلاقے گذشتہ 10گھنٹوں سے زائدبجلی سے محروم ہیں،کے ای ایس سی کی 5ٹرانسمیشن لائنیں گذشتہ شب رات 8 ٹرپ کرگئیں تھیں جبکہ آج الصبح جامشوروسے500 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن بھی ٹرپ کر گئی جس کے باعث شہر کے جو علاقے بجلی کے تعطل سے بچے ہوئے تھے وہ بھی متاثر ہوگئے ہیں۔بجلی نہ ہونے کے باعث شہری رات بھر جاگتے رہے اوراُنہیں سحری کرنے میں شدید دشواریوں کاسامنا کرناپڑا۔کراچی کے جو علاقے بجلی سے محروم ہیں اُن میں گارڈن، جیکب لائن، کورنگی، ڈیفنس فیز 4، کلفٹن ،لیاری، ویسٹ وہارف اورارد گرد کے علاقے،ٹاور،آئی آئی چندریگر روڈ،برنس روڈ،پی آئی ڈی سی،پنجاب چورنگی،محمود آباد،اختر کالونی ،ڈیفنس ویو اور قریبی علاقے فیڈرل بی ایریا، نارتھ کراچی، ناظم آباد، نیوکراچی اور ملحقہ ،جیل روڈ اور پی آئی بی کالونی شامل ہے ،مزید براں گلستان جوہر اور گلشن اقبال کے علاقے میں بھی سحری کے بعد بجلی بندہوگئی۔ترجمان کے ای ایس سی امین الرحمان کے مطابق علی الصبح جام شورو سے500 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن بھی ٹرپ کر گئی، جس کے باعثاین ٹی ڈی سی سے ملنے والی 650 میگا واٹ بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی،انہوں نے بتایا کہ اِس سے قبل بجلی کی فراہمی میں تعطل5ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کرنے سے ہوا، جن میں220کے وی کی دو اور 132 کے وی کی 3 لائنیں شامل تھیں ، جس سے شہر کے 64 میں سے 20 گرڈ اسٹیشن متاثر ہوئے،لائنوں کی بار بار ٹرپنگ کی بڑی وجہ ٹرانسمیشن لائنوں پر نمی ہے ،ہم بجلی کے تعطل سے ہونے والی تکلیف پرصارفین سے معذرت خواہ ہیں۔ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق کے ای ایس سی کے مرکزی کنٹرول روم میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام عملے کو طلب کرلیا گیا، تمام ٹیمیں بجلی کی بحالی کیلئے مسلسل مصروف ہیں، تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کرکے فوراً ڈیوٹی پر طلب کرلیا گیا ،نمی کے باعث ٹرانسمیشن لائنوں کی بحالی میں دشواریوں کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔دوسری جانب گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العبا د نے بھی شہر کراچی میں بجلی کی طویل بریک ڈاوٴن کا نوٹس لے لیاا۔گورنرہاوٴس کے ترجمان کے مطابق گورنرعشرت العباد نے کے ای ایس سے حکام سے رابطہ کرکے بجلی کا طویل تعطل جلد دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :