05 اگست ، 2012
کرائسٹ چرچ…نیوزی لینڈ میں گزشتہ سال فروری میں زلزلے سے متاثرہونے والی ریڈیو نیٹ ورک کی عمارت کو دھماکے کے ساتھ گرا دیا گیا۔ کرائسٹ چرچ میں ریڈیو کی عمارت کو 63 کلوگرام دھماکا خیز مواد سے اڑایاگیا۔اور دیکھتے ہی دیکھتے 14 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی زلزلے سے متاثرہ یہ پہلی عمارت ہے جسے گرایا گیا ہے۔ اس کے بعد مزید کئی عمارتیں ڈھانے کیبھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ ان کی جگہ نئی عمارتیں تعمیر کی جاسکیں۔ گزشتہ سال کرائسٹ چرچ میں 6.3 شدت کے زلزلے میں 185 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔