05 اگست ، 2012
کراچی…چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیر عالم کا کہنا ہے کہ عدلیہ تمام لوگوں کے حقوق کی پاسدار ہے ، ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کیلئے عدلیہ کردار ادا کرتی رہیگی اگر عدلیہ پر کوئی تنقید کرتا ہے تو یہ اس کا حق ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیر عالم نے یہ بات سول ججز اور جوڈیشیل مجسٹریٹس کی اسامیوں کیلئے منعقدہ ٹیسٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ بہت سے لوگ عدلیہ کی طرف رجوع کر رہے ہیں اورعدلیہ میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عدلیہ میں باصلاحیت لوگ موجود ہیں اور ملک میں آئین کی پاسداری کیلئے اپنے فرائض ادا کرتے رہینگے۔انہوں نے کہاکہ سول ججز بننے کے خواہشمندوں کی اتنی بڑی تعداد اس بات کا مظہرہے کہ لوگ عدلیہ پر اعتماد کرتے ہیں۔سندھ ہائی کورٹ کے تحت ہونے والے سول ججز اور مجسٹریٹ کی اسامیوں کے لیے ٹیسٹ میں شرلت کیلئے 1598 امیدواروں نے خواہش کا اظہار کیا۔ 1194 امیدوارٹیسٹ میں شرکت کے اہل قرار دیئے گئے جبکہ تقریبا1100 امیدواروں نے ٹیسٹ میں شرکت کی۔