پاکستان
Time 14 جنوری ، 2019

نوازشریف کی سزا معطلی: سپریم کورٹ کا فیصلہ بالکل درست ہے: فواد چوہدری

ضمانت کی منسوخی کیلئے غیرمعمولی وجوہات درکار ہوتی ہیں، اس فیصلے سے عملی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، وفاقی وزیر اطلاعات۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کیخلاف نیب کی اپیل خارج ہونے پر کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر بالکل درست ہے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ضمانت کی منسوخی کے لیے غیر معمولی وجوہات درکار ہوتی ہیں اور اس فیصلے سے عملی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکی ہے، (ن) لیگ ایک اہم سیاسی جماعت ہے انہیں نئی قیادت منتخب کرنی چاہیے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے خلاف نیب کی درخواست خارج کردی ہے۔

مزید خبریں :