پاکستان
Time 16 جنوری ، 2019

نوازشریف سوشل سیکیورٹی اسپتال کے نام سے سابق وزیراعظم کا نام ہٹا دیا گیا

اسپتال کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں اسپتال کے نام سے نواز شریف کا نام ہٹانے کا فیصلہ، نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: نواز شریف سوشل سیکیورٹی اسپتال کے نام سے سابق وزیراعظم کا نام ہٹا دیا گیا۔

لاہور کے ملتان روڈ پر واقع نواز شریف سوشل سیکیورٹی اسپتال کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں اسپتال کے نام سے نواز شریف کا نام ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اسپتال کا نیا نام سوشل سیکیورٹی ٹیچنگ اسپتال رکھا گیا ہے اور اسپتال کے نئے نام  کا بورڈ بھی آوایزاں کیا جاچکا ہے۔ 

یاد رہے کہ 550 بستروں پر مشتمل سوشل سیکیورٹی ٹیچنگ اسپتال ملتان روڈ لاہور میں واقع ہے جہاں 900 سے زائد ملازمین ہیں جب کہ اسپتال میں آئی سی یو، سی ٹی اسکین، میمو گرافی اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس آپریشن تھیٹرز موجود ہیں۔ 

مزید خبریں :