Time 16 جنوری ، 2019
پاکستان

پی آئی اے کی تمام پروازوں میں قصیدہ بردہ شریف سُنانے کا حکم

پی آئی اے کی جدہ اور مدینہ منورہ کی پروازوں پر بردہ شریف 2 بار پڑھا جائے گا، نوٹیفکیشن جاری  — فوٹو:فائل 

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک نے قومی ائیرلائن کی تمام پروازوں میں مسافروں کو قصیدہ بردہ شریف سنانے کا حکم دے دیا۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قصیدہ بردہ شریف کی آڈیو بورڈنگ کے وقت ملکی و بین الاقوامی پروازوں میں چلائی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی جدہ اور مدینہ منورہ کی پروازوں پر قصیدہ بردہ شریف 2 بار سنایا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جدہ اور مدینہ کی پروازوں پر بورڈنگ کے علاوہ ٹیکسی کے وقت بھی قصیدہ بردہ شریف چلایا جائے گا۔

مزید خبریں :