05 اگست ، 2012
اسلام آباد…وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ بعض افغان عناصرحکومت پاکستان کوگرانے میں فضل اللہ کی مدد کر رہے ہیں ، طالبان لیڈر فضل اللہ افغانستان میں ہے ،انھوں نے مزید کہا کہ طالبان لیڈر فضل اللہ افغانستان سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز پرحملے کرا رہاہے،فضل اللہ جتناپاکستان کیلیے خطرہ ہے،اسی طرح حقانی نیٹ ورک افغانستان کیلیے بھی خطرہ ہے ،وزیرداخلہ نے کہا کہ فضل اللہ شرپسندی کیلیے لوگوں کی بھرتی اور تربیت کر رہا ہے ، پاکستان اس کوروکنے اور پاکستان کے حوالے کرنے کی درخواست کا حق رکھتاہیں۔