پاکستان
Time 31 جنوری ، 2019

پاکستان کا نصر میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ

فوٹو آئی ایس پی آر

پاکستان نے کم فاصلے تک زمین سے زمین پر ہدف کو نشانہ بنانے والے نصر بیلسٹک میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور دیگر متعلقہ حکام نے تجربے کا معائنہ کیا ۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تجربہ مشقوں کے دوسرے مرحلے میں دوبارہ اور میزائل تجربہ پڑوسی ملک کے میزائل پروگرام کو سامنے رکھ کر کیا گیا۔

اس موقع پر جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدان اور انجینئر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت ، وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجنیئرز کو مبارک باد دی ہے۔

مزید خبریں :