06 اگست ، 2012
لاہور…لاہورمیں مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی سمیرا یاسر کو ڈاکووٴں نے لوٹ لیا۔اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے فیصل ٹاوٴن میں نامعلوم ڈاکووٴں نے سمیرا یاسر کی کار روک کر ان سے زیورات، نقدی اور موبائل چھین لیااور فرار ہوگئے۔واردات کے وقت سمیرا یاسر کے ساتھ ان کے شوہر بھی موجود تھے۔