پاکستان
06 اگست ، 2012

یاسمین رحمان پی اے سی کی مانیٹرنگ و عملدرآمد کمیٹی کی کنوینر شپ سے مستعفی

یاسمین رحمان پی اے سی کی مانیٹرنگ و عملدرآمد کمیٹی کی کنوینر شپ سے مستعفی

اسلام آباد … پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی یاسمین رحمان پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی مانیٹرنگ اور عملدرآمد کمیٹی کی کنوینر شپ سے مستعفی ہوگئیں۔ یاسمین رحمان کا کہنا ہے کہ پی اے سی کی مانیٹرنگ اور عملدرآمد کمیٹی کی کنوینر شپ سے ڈپٹی سیکریٹری رومانہ کاکڑ کے غیر مناسب رویئے کے باعث استعفیٰ دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈپٹی سیکریٹری کو اجلاس بلانے کا کہتی مگر اجلاس نہیں بلایا جاتا، پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس سے بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :