پاکستان
06 اگست ، 2012

نیب گرلز ہاسٹل کی انتظامیہ کو کرایہ ادا کرے،سپریم کورٹ

اسلام آباد/سپریم کورٹ نے نیب کو ہدایت کی ہے کہ راولپنڈی میڈیکل کالج کے گرلز ہاسٹل کی انتظامیہ کو کرایہ ادا کرے جہاں اس نے زبردستی آفس بنا رکھے ہیں ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا ہے کہ نیب اور قبضہ گروپ میں فرق ہونا چاہیئے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے راولپنڈی میڈیکل کالج کے گرلز ہاسٹل پر نیب قبضے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ نیب کے وکیل نے کہاکہ راولپنڈی کی عدالتیں جوڈیشل کمپلیکس منتقل کی جارہی ہیں، رواں ماہ قبضہ چھوڑ دیا جائے گا۔عدالت نے حکم دیا کہ نیب نے جتنا عرصہ قبضہ رکھا ، اس کا کرایہ گرلز ہاسٹل انتظامیہ کو ادا کرے۔ مقدمے کی مزید سماعت 8 اگست تک ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں :