پاکستان
06 اگست ، 2012

پارلیمنٹ کو میڈیا اور عدلیہ کی طرح مضبوط ہونا چاہئے، وزیراعظم

پارلیمنٹ کو میڈیا اور عدلیہ کی طرح مضبوط ہونا چاہئے، وزیراعظم

اسلام آباد … وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت آنی جانی چیز ہے، پارلیمنٹ کو میڈیا اور عدلیہ کی طرح مضبوط ہونا چاہئے، تمام مسائل کا واحد حل انتخابات ہیں جس میں بہت تھوڑا وقت باقی ہے، قوم سے وعدہ کرتے ہیں کہ ملک میں آزاد اور شفاف انتخابات کرائے جائیں گے۔ وزیراعظم ہاوٴس میں صحافیوں کو دیئے گئے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ طاقتور میڈیا اور آزاد الیکشن کمیشن کی موجودگی میں دھاندلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، آئندہ حکومت کے بارے میں صرف عوام فیصلہ کریں گے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ، میڈیا حکومت پر تنقید کر سکتا ہے مگر عالمی سطح پر ملک کا امیج بہتر بنانے کی کوشش کرے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی آزادی پر قدغن لگانے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، ایک آمر نے ایسا کرنے کی کوشش کی آج وہ خود کہیں بھی نہیں۔

مزید خبریں :