06 اگست ، 2012
اسلام آباد … اعلیٰ عدلیہ کے خلاف پریس کانفرنس کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹرفیصل رضاعابدی کو پارٹی کی کور کمیٹی سے نکال دیا ہے۔سینیٹر فیصل رضاعابدی کو پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی سینکال دیا گیا ہے اور ان کے ایوان صدرمیں داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ان کی پریس کانفرنس کے بارے میں ایک افطار ڈنر میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم راجا پرویز اشرف اور وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وہ عدالت کے بارے میں فیصل رضا عابدی کی رائے کی توثیق نہیں کرتے، فیصل رضا عابدی پیپلزپارٹی اورحکومت کی ترجمانی نہیں کرتے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ترجمان وہ ہیں فیصل رضاعابدی نہیں۔ اس موقع پر ایک صحافی نے جب وزیراعظم سے سوال کیا کہ 8اگست کو کیا ہوگا، تو وزیراعظم کا جواب تھا کہ مایوسی گناہ ہے۔