پاکستان
06 اگست ، 2012

ہمایوں، سیف اللہ اور چٹھہ گھر کے ہیں نہ گھاٹ کے، کامل علی آغا

ہمایوں، سیف اللہ اور چٹھہ گھر کے ہیں نہ گھاٹ کے، کامل علی آغا

لاہور … پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے ہمایوں، سیف اللہ اور حامد ناصر چٹھہ کے بیانات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری برادران پر تنقید کرنے والے خود گھر کے ہیں نہ گھاٹ کے۔ ہمایوں، سیف اور چٹھہ نے ہمیشہ دوسروں کے خرچے پر سیاست اور سازش کی اور مسلم لیگ کی جڑیں کھوکھلی کیں جو خود ٹکٹ کیلئے دوسروں کے پاوٴں میں پڑے ہوئے ہیں وہ ق لیگ کی ٹکٹوں کے متعلق تبصرے کرتے اچھے نہیں لگتے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم خیال ایک ناجائز اور راندہ ِ درگاہ گروہ ہے جس کی کوئی قانونی، اخلاقی حیثیت نہیں۔ چوہدری برادران کا چند وفافروشوں کے الگ ہوجانے کے باوجود ملکی قومی سیاست میں ایک اہم کردار ہے اور رہے گا۔ انہوں نے ہمایوں سیف اللہ کے چوہدری شجاعت حسین کے متعلق ریمارکس پر کہا کہ کیا پدی اورکیا پدی کا شوربہ ،ق لیگ سے غداری کرنے والوں میں سیاسی ہمت اور غیرت تھی تو کچھ عرصہ اپنے پاوٴں پر کھڑے رہتے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے بے خیال نااہلی کا طوق اپنے گلے میں پہننے کیلئے تیار رہیں۔

مزید خبریں :