06 اگست ، 2012
کراچی…راہنما سنی اتحاد کونسل حاجی حنیف طیب کا کہنا ہے کہ مسلم حکمراں برما کے مسلمانوں کو مظالم سے نجات دلانے کیلئے او آئی سی کو متحرک کریں۔ برما کے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف سنی اتحاد کونسل کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے راہنما سنی اتحاد کونسل حاجی حنیف طیب کا کہناتھا کہ برما کے مسلمانوں پر مظالم اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی این جی اوز کی خاموشی امتیازی سلوک ہے۔انہوں نے کہاکہ کیا وجہ ہے دنیا کو برما کے مسلمانوں کا قتل عام نظر نہیں آرہاہے۔۔