06 اگست ، 2012
گھوٹکی…گھوٹکی میں پرائمری ٹیچر ٹیسٹ پاس امیدواروں نے احتجاج کیا ہ جبکہ ایک نوجوان نے خود سوزی کرنے کی کوشش کی جسے بچالیا گیا۔ ضلع گھوٹکی کے پرائمری ٹیچر پاس امیدواروں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہراہ کیا اور آرڈر جاری کئے جانے کا مطالبہ کیا اور نعرے بازی کی اس دوران احتجاج میں شامل ایک نوجوان نے اپنے اوپر مٹی کا تیل چھڑک کر احتجاجاًخود سوزی کی کوشش کی جسے ساتھیوں نے بچالیا ،اس دوران مظاہرین نے بتایا کہ وہ گذشتہ دو ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں مگر کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ہے