06 اگست ، 2012
پشاور…جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے جنرل سکریٹری شبیر احمد خان نے کہا ہے کہ اے این پی حکومت لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر مگرمچھ کے آنسو بہاکر عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتی۔ پشاور سے جاری ہونے والے بیان میں جماعت اسلامی خیبر پختون خوا کے جنرل سکریٹری شبیر احمد خان نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلانا حکومت کا نہیں اپوزیشن کا کام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے اپنے ذاتی مفادات کے لئے ملک کی سلامتی داؤ پر لگا دی ہے اور نیٹو سپلائی بحال کرکے حکمرانوں نے پارلیمنٹ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑا دی ہیں ۔