06 اگست ، 2012
کراچی … امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کا کہنا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ عوام پاک فوج کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں لیکن ہم ملک کی خودمختاری اور سلامتی چاہتے ہیں، پرتشدد کارروائیوں کے حامی نہیں۔ کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت گلستان جوہر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہریسے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سید منو ر حسن نے کہا کہ امریکی اشارے پر وزیرستان میں فوجی آپریشن کے نتیجے میں پورا پاکستان انتشا ر کا شکار ہوجائے۔لیکن قبائلی عوام اپنے سر کٹواتوسکتے ہیں امریکا کے آگے جھکا نہیں سکتے۔