06 اگست ، 2012
پشاور … خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ عالمی قوتیں پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے کام کریں۔ میاں افتخار حسین پشاورمیں یورپی یونین کے 2 رکنی وفدسے گفتگو کررہے تھے۔ میاں افتخارنے کہا کہ پاکستان، امریکا اورافغانستان کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے یورپی یونین کو کردار ادا کرنا چاہئے،کیونکہ جب تک ان ممالک کے درمیان اعتماد کی فضاء قائم نہیں ہوتی مسائل کا دیرپا حل مشکل ہے۔ میاں افتخار کا کہنا تھا کہ عالمی قوتیں پاکستان میں جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے کام کریں اور غیرجمہوری اور آمرانہ قوتوں کی حوصلہ شکنی کریں۔