06 اگست ، 2012
ملتان…ملتان کے علاقے شجاع آباد میں گھریلو جھگڑے پر ماں نے2 بچوں کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ملتان میں ہونے والے اس افسوس ناک واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کیے گئے بیٹے کی عمر 7 سال اور بیٹی کی عمر 5سال تھی،جبکہ بچوں کو قتل کر نے کے بعد ملزمہ نے بچوں کو گھر کے صحن میں ہی دفن کر دیا۔ ملزمہ کا شوہر کراچی میں مزدوری کرتا ہے جس کا اپنی بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا ۔