06 اگست ، 2012
لاہور … گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تمام فیصلے مانے گئے، جسٹس منیر کے فیصلے کے بعد ملک دولخت ہوگیا، ایک فیصلے نے وزیر اعظم کو پھانسی پر لٹکایا، دوسرے نے وزیراعظم کو گھر بھیج دیا۔ لاہور میں پیپلزپارٹی پنجاب کے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے گورنر لطیف کھوسہ نے کہا کہ اداروں کا تصادم نہیں ہونا چاہئے، لیکن اداروں کو بھی اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت بی بی فاطمہ کی مثالیں دینے والے پہلے اپنے بیٹے کی طرف دیکھیں، گریڈ 17 کے ملازم کے پاس 90 کروڑ روپے کہاں سے آگئے، اس کے خلاف تفتیش تو چلنے دی جائے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو منتخب کرنا اور اسے گھر بھیجنے کا اختیار صرف پارلیمنٹ کے پاس ہے۔