پاکستان
06 اگست ، 2012

سوڈا ن : خرطوم صوبہ نے سرکاری خرچے پر عمرہ ادائیگی پر پابندی لگادی

سوڈا ن : خرطوم صوبہ نے سرکاری خرچے پر عمرہ ادائیگی پر پابندی لگادی

خرطوم…سوڈا ن کا صوبہ خرطوم نے وزراء وسرکاری عہدیداران کی عمرہ ادئیگی پر پابندی عائد کردی ہے۔ پابندی کی وجہ معاشی بحران کے باعث لگائی گئی ہے۔ سوڈانی میڈیا کے مطابق پابندی کے احکامات خرطوم کے گورنر ڈاکٹر عبدالرحمن خضر نے جاری کئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کی داخلی صورتحال اور معاشی بحران کے باعث اور عوام کو مزید مالی بوجھ سے بچانے کے لئے صوبائی حکومت نے وزیر اعلیٰ سمیت تمام صوبائی وزراء ، فیڈرل عہدیداران ودیگر حکومتی عہدیدران واہلکار وں پر عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ساتھ ہی اپیل کی ہے کہ عوامی جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس حکم نامے پر پابندی سے عمل درآمد کیا جائے۔

مزید خبریں :