کوئٹہ کی خون جمانے والی سردی میں بھی خواتین رضاکار پولیو مہم کیلئے پُرعزم

کوئٹہ کے یخ بستہ موسم میں بھی انسداد پولیو مہم کیلئے خواتین رضاکار پُرعزم—. فوٹو راشد سعید

وادیٔ کوئٹہ ان دنوں شدید سرد موسم کی لپیٹ میں ہے جہاں کبھی بارش ہے تو کبھی پہاڑوں پر برفباری اور ایسے میں وادی کا  درجہ حرارت بھی زیادہ تر نقطہ انجماد سے نیچے ہے لیکن خون کو منجمد کرنے والی سردی میں بھی خواتین رضاکار انسداد پولیو مہم کے لیے پُرعزم ہیں۔

پولیو مہم میں محکمہ صحت سے وابستہ خواتین کارکنان اور رضاکاروں کا مفاد عامہ کے حوالے سے جذبہ دیدنی ہے جو موسم کی سختیاں جھیل کر بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے اور انجیکشن لگانے کا فریضہ انجام دے رہی ہیں۔

خواتین رضاکار سخت موسم کی سختیاں جھیل کر بھی بچوں کو پولیو ویکسینیشن کیلئے جگہ جگہ پہنچ رہی ہیں—. فوٹو راشد سعید

خواتین پولیو رضاکار پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ہمراہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ ویکسین پلانے اور انجیکشن لگانے کے لیے تیز بارشوں کے باوجود بھی نہ صرف کوئٹہ بلکہ یخ بستہ نواحی علاقوں ہنہ، اوڑک اور پہاڑی علاقوں میں بھی پہنچ رہی ہیں۔

انسداد پولیو مہم کیلئے خواتین رضاکار یخ بستہ نواحی علاقوں اور پہاڑی علاقوں میں بھی اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں —. فوٹو راشد سعید

انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والی خواتین رضاکاروں کا عزم ہے کہ انہیں کوئٹہ سمیت صوبےکو پولیو سے پاک کرنے کے لیے جو ٹاسک دیا گیا ہے اسے ہر حال میں پورا کرنا ہے، چاہے موسم کی سختی آڑے  آئے یا کوئی اور مشکل درپیش ہو۔

مزید خبریں :