07 اگست ، 2012
کراچی…وزیر ثقافت سندھ سسی پلیجو کا کہنا ہے کہ وفاق سے صوبے کو منتقل ہونے کے بعد نیشنل میوزم کی کارکردگی اچھی ہوئی ہے لیکن وفاق میں اب بھی چندعناصر ہیں جو صوبوں کومنتقلی نہیں جاہتے۔کراچی کے نیشنل میوزیم پر تحویل میں لی گئی گندھارا تہذیب کی مورتیوں کی آمد کے موقعے پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سسی پلیجو نے کہا کہ جو پولیس نے تحقیقات کی تھی ،کلچر ڈپارٹمنٹ بھی اس کا حصہ رہا، چوکس طریقے سے معاملات دیکھ کر کاروائی کی اور 395 مورتیاں پکڑیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل مرحلہ ان کڈوکیومیی ٹیشن اور فوٹوگرافی کا ہے جس میں دس دن لگیں گے، اس کے بعد ہی پتہ چلے گا کے کتنی مورتیاں اصلی ہیں اور کتنی نقلی۔سسی پلیجو نے مزید کہا کہ نیشنل میوزم میں جگہ ہے، لیکن بڑی مورتیوں کو منتقل کرنے میں وقت لگے گا۔ اس دوران یہ مورتیان میوزیم کے باہر کھلے آسمان تلے رکھی گئی ہیں۔