07 اگست ، 2012
تر بت… ضلع کیچ کے علاقے تربت میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے بلوچستان کانسٹبلری کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے جب کہ چاراہلکار جان بحق اور بارہ زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر کیچ عبدالفتح بھنگر نے جیو نیوز کوبتایا کہ کوئٹہ سے دوٹرکوں پر مشتمل بلوچستان کانسٹبلری کا قافلہ تربت میں ہونے والے ایک میلہ میں حفاظت کے فرائض انجام دینے جارہا تھا کہ تربت سے چالیس کلومیٹر کے فاصلے پر سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنڑول بم کا دھماکاہو اجس سے ٹرک کو کافی نقصان پہنچا۔ابتدائی اطلاع کے مطابق واقعے میں چار اہلکار جاں بحق جبکہ بارہ اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال تربت منتقل کردیا گیا ہے۔واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔