08 اگست ، 2012
لاہور… لاہور میں 20 اور21رمضان کو یوم علی کے موقع پرمرکزی جلوس کے راستے میں دفعہ 144 کانفاذ کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی سی او نورالامین مینگل نے بتایا کہ جلوس کے تمام راستوں پر ایک کلومیٹر کی حدتک دفعہ 144 کانفاذ ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جلوس کے راستے میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پرپابندی ہوگی۔