پاکستان
06 فروری ، 2012

بختیار ڈومکی کے اہل خانہ کا قتل، صوبائی وزیر نسرین کھیتران مستعفی

بختیار ڈومکی کے اہل خانہ کا قتل، صوبائی وزیر نسرین کھیتران مستعفی

کوئٹہ… بلوچستان کی صوبائی وزیر نسرین کھیتران نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں نسرین کھیتران کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ میر بختیار ڈومکی کی اہلیہ اور انکی بیٹی کے قتل کے خلاف دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ زوروں پر ہے اوراب عورتوں اور بچوں کو بھی نہیں بخشا جارہا، ایسے حالات میں عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں۔واضح رہے کہ نسرین کھیتران مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر بلوچستان اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔

مزید خبریں :