پاکستان
06 فروری ، 2012

جناح اسپتال: پروفسیر ڈاکٹر کے رویے کے خلاف ڈاکٹرز کا احتجاج

کراچی… کراچی کے جناح اسپتال کے گائینی وارڈ کی انچارج پروفیسر ڈاکٹر کے رویہ اور لیڈی ڈاکٹر پر مبینہ تشدد کے خلاف جناح اسپتال کے ڈاکٹرزنے احتجاج کیا ہے۔ جناح استال میں احتجاج کرتے ہوئے ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا کہ پروفیسر ڈاکٹر کا رویہ ھتک آمیز ہے انتظامیہ نوٹس لے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ آج پروفیسر نے اپنی جونئیر لیڈی ڈاکٹر کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے دوران تشدد پروفیسر ڈاکٹر نے لیڈی ڈاکٹر کو تھپڑ ،لاتیں اور گھونسیں مارے ہیں۔ احتجاجی مظاہرہ کے دوران جناح اسپتال کی گائینی وارڈ بھی احتجاجا بند کردیا جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنہ ہے جبکہ میڈیا کو پروفیسر ڈاکٹر کا مووقف جاننے کے لئے اندر جانے نہیں دیا جارہا۔

مزید خبریں :