پاکستان
08 اگست ، 2012

گلبرگ میں دھماکا گاڑی میں موجود آتشگیر مادے سے ہوا،ڈی آئی جی بروکا

گلبرگ میں دھماکا گاڑی میں موجود آتشگیر مادے سے ہوا،ڈی آئی جی بروکا

کراچی… ڈی آئی جی سینٹرل زون اکرم بروکا نے کہا ہے کہ گلبرگ میں گاڑی پردستی بم سے حملہ نہیں کیاگیا،بلکہ یہ گاڑی میں رکھے ہو ئے آتش گیرمادے سے دھماکاہوا،انھوں نے مزید بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والا فیضان بلوچ اسلحے کا ڈیلر ہے،اوردھماکے میں اسلحہ ڈیلرکادوست سلمان بلوچ بھی زخمی ہواہے انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ بدھ کی شام گلبرگ کے علاقے میں ہونے والے بم حملے کے متعلق بتایا گیا تھا کہ پیپلزپارٹی کے کارکن سلمان بلوچ کی گاڑی پردستی بم حملہ تھا۔اور اسکے نتیجے میں گاڑی نمبر ATN-778 کوشدیدنقصان پہنچا ۔یاد رہے کہ حملے میں سلمان بلوچ سمیت2افرادزخمی ہوئے ہیں۔


مزید خبریں :