Time 15 اپریل ، 2019
دلچسپ و عجیب

پالتو پرندے نے اپنے ہی مالک کو قتل کر ڈالا

کیسو وری کا شمار دنیا کے خطرناک ترین پرندوں میں ہوتا ہے۔ فوٹو: فائل

آپ نے شیر، چیتے اور ریچھ کے ہاتھوں اپنے مالک کے قتل کی خبریں تو بہت سنی ہوں گی لیکن ایسا شاید ہی کبھی سنا ہو کہ ایک پرندے نے اپنے ہی مالک کو مار ڈالا۔

جی ہاں یہ خبر ہے فلوریڈا کی جہاں ایک فارم ہاؤس میں پرندے نے مالک کو ہی قتل کر ڈالا۔

کیسو وری کا شمار دنیا کے خطرناک ترین پرندوں میں ہوتا ہے اور چڑیا گھر کے ملازمین کو بھی اس پرندے سے احتیاط کرنے کی ہدایات ہوتی ہیں۔

کیسوری دیکھنے میں شتر مرغ کی طرح لگتا ہے اور اس کا قد بھی تقریباً 4 سے 5 فٹ کے درمیان ہوتا ہے، یہ عموماً اپنے بچاؤ میں حملہ کرتا ہے اور حملے کے لیے اپنی ٹانگوں اور چونچ کا استعمال کرتا ہے۔

کیسوری اپنی ٹانگوں سے حملہ آور ہوتا ہے۔ فوٹو: فائل

چند روز قبل فلوریڈا میں کیسوری پرندے نے فارم ہاؤس کے مالک کو ہی جان سے مار ڈالا۔

حکام کے مطابق فارم ہاؤس کے مالک نے کیسو وری کو دیگر پرندوں کے ساتھ پال کر بڑا کیا تھا۔

فلوریڈا پولیس حکام کے مطابق مارون ہاجوس پر کیسووری نے فارم ہاؤس میں حملہ کیا جس سے اسے شدید نوعیت کی چوٹیں آئیں۔

حکام کے مطابق ایمرجنسی ٹیم کو فوری طور پر طلب کیا گیا اور فارم ہاؤس کے مالک کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

مزید خبریں :