کھیل
09 اگست ، 2012

لندن اولمپک میں چین36طلائی تمغی لے کر بدستورسرفہرست

لندن اولمپک میں چین36طلائی تمغی لے کر بدستورسرفہرست

لندن …لندن اولمپکس میں شریک ایتھلیٹس میں جہاں جیت کی کشمکش عروج پر ہے،وہیں میڈلز کی دوڑ میں چین اور امریکا کے درمیان بھی دلچسپ ریس جاری ہے۔لندن میں جاری میڈلز کی دوڑ میں چین بارہویں دن بھی پہلے نمبر پر ہے،جس نے اب تک36 طلائی تمغوں سمیت 77میڈلز جیت لیے ہیں ،امریکا صرف دو طلائی تمغوں کے فرق سے دوسرے نمبر پر ہے،لیکن اس کے مجموعی میڈلز کی تعداد 81ہے۔برطانیہ نے 22 گولڈ سمیت 48 میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے قبضے میں کی ہوئی ہے۔جنوبی کوریا 12 طلائی تمغوں سمیت 24 میڈلز کے ساتھ چوتھے اور روس سونے کے گیارہ تمغے جیت کر پانچویں نمبر پر ہے۔فرانس نے آٹھ طلائی تمغوں سمیت 28 میڈلز جیتے ہیں،جرمنی اور اٹلی کے طلائی تمغو ں کی تعدادسات، سات جبکہ ہنگری اور قازغستان نے سونے کے چھ، چھ تمغے جیتے ہیں۔

مزید خبریں :