24 اپریل ، 2019
وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ’صاحبہ‘ کہہ دیا۔
وانا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے’صاحبہ‘ کہہ کر مخاطب کیا۔
عمران خان نے کہا کہ میں ’بلاول صاحبہ‘ کی طرح پرچی پر نہیں آیا، میرے اقتدار میں آنے کا مقصد کرپٹ لوگوں کو شکست اور ملک کو ترقی دینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت بچانے کے نام پر سارے کرپٹ جمع ہو گئے ہیں لیکن قوم مطمئن رہے تمام کرپٹ لوگوں کا اکیلے ہی مقابلہ کروں گا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ جب تک زندہ ہوں ملک لوٹنے والوں کو کوئی معافی اور این آر او نہیں ملے گا۔