’ایوینجرز‘ نے پاکستان میں سلمان خان کی 'سلطان' کا ریکارڈ توڑ دیا

’ایوینجرز، اینڈ گیم‘ نے پاکستان میں پہلے روز 4 کروڑ سے زیادہ کمائی کرکے بالی وڈ کی فلم ’سلطان‘ کا تین سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے— فوٹو: فائل

کراچی: ہالی وڈ کی فلم ’ایوینجرز: اینڈ گیم‘  نے پاکستان میں سب سے بڑی اوپننگ کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ہالی وڈ فلم ’ایوینجرز: اینڈ گیم‘ 24 اپریل کو دنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش کی گئی جس نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے۔ 

ایوینجرز نے اب تک دنیا بھر میں 30 ارب روپوں کا ریکارڈ بزنس کیا ہے جب کہ فلم نے پاکستان میں بھی کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں اور پہلے روز سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی ہے۔ 

’ایوینجرز: اینڈ گیم‘ نے پاکستان میں پہلے روز 4 کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کرکے بالی وڈ کی فلم ’سلطان‘ کا تین سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔ 

سلمان خان کی فلم ’سلطان‘  نے 2016 میں پاکستان میں پہلے روز 3 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی تھی۔ 

دوسری جانب بھارت میں بھی ایوینجرز کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے اور فلم نے پہلے روز 63 کروڑ روپے سے زائد کمائی کی ہے۔ 

ایوینجرز کو بھارت میں انگلش، ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں پیش کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :