پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری


لاہور: پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ایکٹ کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے۔

لاہور، فیصل آباد اور سرگودھا سمیت کئی شہروں کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں ڈاکٹرز نے کام بند کر رکھا ہے جب کہ سرکاری اسپتالوں میں پرچی کاؤنٹر،نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف بھی احتجاج میں شامل ہوگیا۔

ینگ ڈاکٹرز نے دھمکی دی ہےکہ جب تک اسپتالوں کی نجکاری کا عمل نہیں رکتا احتجاج جاری رکھیں گے۔

ڈاکٹرز اور عملے کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، دور دراز سے آئے مریض دربدر ہیں اور نجی اسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔

پشاور میں نرسوں کا احتجاج

دوسری جانب پشاور میں ینگ نرسز ایسوسی ایشن لیڈی ریڈنگ اسپتال میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہی ہیں۔

ینگ نرسز کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے، سروس اسٹرکچر اور ترقی کے لیے واضح پالیسی بنانےکا مطالبہ کیا جارہا ہے، مظاہرین نے ریجنل ہیلتھ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو مسترد کرنےکا اعلان ہے۔

مزید خبریں :