09 اگست ، 2012
کراچی… سندھ سے بد امنی کے باعث ہندو خاندانوں کی نقل مکانی کی خبروں کا وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سندھ کابینہ میں شامل وزیر مکیش چاولہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو 24گھنٹے میں جیکب آباد پہنچ کر اقلیتی برادری سے ملاقات کریگی اور اقلیتی برادری کے مسائل معلوم کریگی۔ کمیٹی 3دن کے اندر اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کریگی۔ واضح رہے کہ خبروں کے مطابق 60ہندو خاندانوں نے بدامنی کے باعث بھارت نقل مکانی کی۔