09 اگست ، 2012
تھر پارکر…پیپلز پارٹی سے زیادہ سیاست کو کوئی نہیں سمجھ سکتا،کوئی چاہے نہ چاہے ہم صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے تھرکول سائٹ کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام جوبھی فیصلہ کریں گے قبول ہوگا،لوگ الیکشن سے بھاگتے ہیں ہم الیکشن کوڈھونڈتے ہیں، صاف، شفاف اورغیرجانبدارانتخابات کیلئے سنجیدہ ہیں،انہوں نے واضح کیا ہمارا کسی ادارے سے کوئی جھگڑانہیں،سارے ادارے اپنے ہیں۔