06 فروری ، 2012
پشاور… جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کے سیاسی نظام کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2012 میں ہی ہوں گے۔ وہ پشاور میں صوبائی پارلیمانی پارٹی اور مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو کررہے تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کے سیاسی نظام کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن پر صوبائی جماعتوں کے درمیان رابطے جاری ہیں، جس میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہو رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عام انتخابات 2012 میں ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے بننے کی امید ہے، لیکن جماعت اسلامی کے بغیر بھی ہم اتحاد بناسکتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکا طالبان کو دہشت گرد قرار دیتے رہے لیکن اب مذاکرات کررہے ہیں۔ اگر مذاکرات ہی کرنے تھے، تو لاکھوں لوگوں کو کیوں مروایا۔