’رانگ نمبر 2 رانگ نمبر 1 کی طرح رائٹ ہے‘

فلم ’رانگ نمبر 2‘ عیدالفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی—. نیلم منیر انسٹاگرام فوٹو 

پاکستانی اداکارہ و میزبان صنم بلوچ نے فلم رانگ نمبر 1 کے سیکوئل ’رانگ نمبر 2‘ کو بہترین قرار دیتے ہوئے فلم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

فلم ’رانگ نمبر 2‘ یاسر نواز حسین پروڈکشن اور جیو فلمز کے اشتراک سے بنائی گئی ہے جو عیدالفطر پر ریلیز ہوگی۔

فلم میں مرکزی کردار اداکارہ نیلم منیر اور اداکار سمیع خان نبھا رہے ہیں جب کہ معاون اداکار میں یاسر حسین اور اداکارہ ثناء جلوہ گر ہوں گی۔

فلم ’رانگ نمبر‘کے سیکوئل کی کہانی بھی انٹرٹینمنٹ، کامیڈی اور رومانوی تڑکے سے بھرپور ہے، یعنی فلم کو ریمکوم کے ساتھ سبق آموز پیغام بھی موجود ہے۔


فلم کی کامیابی کے حوالے سے اداکارہ صنم بلوچ نے ویڈیو پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کیا جسے یاسر نواز نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔

اداکارہ کہتی ہیں کہ ’میری طرف سے رانگ نمبر 2 کی پوری ٹیم کو فلم کے لیے بہت مبارک ہو، مجھے پتہ ہے کہ فلم بہت ہٹ ہونے والی ہے کیونکہ اس میں سب نے بہت دل سے کام کیا اور بہت محنت کی گئی ہے‘۔

View this post on Instagram

Thankuuu sanam

A post shared by Yasir Nawaz (@itsyasirnawaz) on


اداکارہ نے امید ظاہر کی کہ فلم بلاگ بسٹر سپر ہٹ ہوگی اور عوام سے مخاطب ہوکر خصوصی طور پر یہ بھی کہا کہ ’عید کے دن ہمارے پاس کوئی انٹرٹینمنٹ نہیں ہوتی یہ ہمارے لیے ایک عام سی بات ہوگی تو اب انٹرٹینمنٹ مل گئی ہے آپ کو‘۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ ضرور جاکر دیکھیں کیونکہ یہ ’رانگ نمبر 1‘ کی طرح رائٹ ہے۔  

مزید خبریں :