10 اگست ، 2012
کوئٹہ…پروفیسرڈاکٹرغلام رسول کے اغوا کودس روز گزرجانے کے باوجود پولیس انھیں بازیاب کرانے میں ناکام ہے۔ڈاکٹرغلام رسول کی عدم بازیابی کیخلاف کوئٹہ میں ڈاکٹرزدس روز سے سراپا احتجاج ہیں۔ریلیاں، مظاہرے،اسپتالوں میں سروسز کے بائیکاٹ سمیت تمام آپشن استعمال کیے جارہے ہیں۔پولیس حکام حسب سابق اس کیس میں بھی مغوی کی جلد بحفاظت بازیابی اورملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کررہے ہیں۔سرکاری و نجی اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال، او پی ڈیز بند ہونے اور وارڈز میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث مریضوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑرہاہے اور وہ پریشان ہیں کہ فریاد کریں توکس سے کریں۔ کبھی ادھر جاتے ہیں کبھی ادھر آتے ہیں ہمیں کو ئی دیکھنے کیلئے ڈاکٹر نہیں ہے پریشان ہے کہ کیا کریں اور کس کو دکھائیں۔ڈاکٹروں نے اعلان کیاہے کہ اگرڈاکٹرغلام رسول کوجلد بازیاب نہ کیا گیا توان کا احتجاج عید کے بعد بھی جاری رہے گا۔