پاکستان
10 اگست ، 2012

ہاؤسنگ فاؤنڈیشن میں خلاف ضابطہ بھرتیاں منسوخ کرنے کی سفارش

 ہاؤسنگ فاؤنڈیشن میں خلاف ضابطہ بھرتیاں منسوخ کرنے کی سفارش

اسلام آباد…قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ نے سابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات کے دور میں ہاؤسنگ فاونڈیشن میں کی جانے والی ایک سوتیس بھرتیاں منسوخ کرنے اورخلاف ضابطہ بھرتیوں کے ذمہ داروں کیخلا ف کارروائی کی سفارش کی ہے۔ اسلا م آباد میں پرویز خان ایڈووکیٹ کی سربراہی میں ہونے والے اجلا س میں وزارت ہاؤسنگ کی طرف سے پیش کی گئی فہرست کے مطابق فیصل صالح حیات کے دورمیں جن 130 افرادکوبھرتی کیاگیا، ان میں سے40کاتعلق جھنگ سے ہے۔کمیٹی نے ان بھرتیوں سے ہونے والے مالی نقصان کا ذمہ دار خزانہ ڈویژن کو قرار دیا۔قائمہ کمیٹی نے ہاوسنگ فاونڈیشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان کو پلاٹس دینے پر پابندی لگانے اوردیے گئے پلاٹ منسوخ کرنیکی بھی سفارش کی۔کمیٹی کی سفارشات میں یہ بھی کہاگیاہے کہ ہاوسنگ فاونڈیشن میں ڈی پیوٹیشن پر آنے والوں کو مسلسل تین سال ادارے میں گزارنے کے بعد پلاٹ کا اہل قرار دیا جائے۔

مزید خبریں :