پاکستان
10 اگست ، 2012

پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان میں مزید بارش کا امکان

پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان میں مزید بارش کا امکان

اسلام آباد … اگلے 24 گھنٹوں میں بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے۔ حالیہ بارشوں سے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت 3 سے 4 ڈگری کم اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ میدانی علاقوں میں گرمی اور حبس کی شدت برقر ار ہے، دالبندین 43 ڈگری کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام رہا۔ فیصل آباد 39، گلگت، پشاور، کوئٹہ36، اسلام آباد 33، لاہور 32، کراچی 31، اور مری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :